7 اگست، 2024، 9:14 AM

یحیی سنوار کا انتخاب دہشت گرد صہیونی حکومت کی شکست ہے، حزب اللہ

یحیی سنوار کا انتخاب دہشت گرد صہیونی حکومت کی شکست ہے، حزب اللہ

حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر یحیی سنوار کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شہید اسماعیل ہنیہ کے بعد یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے۔

یحیی سنوار صہیونیوں سے مقابلے کی لمبی تاریخ رکھتے ہیں اس لئے خطے کے عوام اور مقاومتی محاذ کے درمیان اچھی شہرت رکھتے ہیں۔

حماس نے گذشتہ رات یحیی سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر انتخاب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے انتخاب کے بعد حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت کی شکست ہے۔ ہم اس انتخاب پر مقاومتی محاذ اور فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کے عہدے میں ترقی دلیل ہے کہ صہیونی حکومت کی دہشت گرد مہم شکست س دوچار ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یحیی سنوار کا انتخاب صہیونی حکومت اور امریکہ کے واضح پیغام ہے کہ حماس اپنے عزم و ارادے میں مصمم  اور متحد ہے۔

News ID 1925832

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha